
(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی جلد ختم ہو سکتی ہے، تاہم امریکا ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
امریکی صدر نے اپنی جماعت کے حامیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت مذاکرات ہوئے ہیں اور حالات درست سمت میں بڑھ رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جو اقدامات ہم کر رہے ہیں، وہ ایک اہم وجہ کے تحت کیے جا رہے ہیں، اور اب لوگ سمجھ چکے ہیں کہ ہمارا مؤقف درست ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایران سے افزودہ یورینیم حاصل کرنے جا رہا ہے، اگر ایران معاہدے پر رضامند ہو جاتا ہے تو آبنائے ہرمز ایران سمیت تمام ممالک کے لیے کھول دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آٹو مارکیٹ میں ہلچل:سوزوکی فرونکس کی شاندار انٹری، جدید فیچرز اور دلکش ڈیزائن توجہ کا مرکز
امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے معاہدہ قبول نہ کیا تو بڑے حملے کیے جائیں گے تاہم انہوں نے مذاکرات کی کامیابی کی امید بھی ظاہر کی۔
