
(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وزارت تعلیم نے تھرڈ سمسٹر کیلیے مڈ ٹرم بریک اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق یو اے ای کی وزارت تعلیم نے اعلان کیا کہ تھرڈ سمسٹر کیلیے مڈ ٹرم بریک اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات 25 سے 29 مئی تک ہوں گی،یہ چھٹیاں طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے سب کیلیے ہیں۔
ان چھٹیوں کو ہفتہ وار تعطیلات (ہفتہ اور اتوار) کے ساتھ ملا کر دیکھا جائے تو یہ ایک طویل بریک بنتا ہے،23 اور 24 مئی ہفتہ وار چھٹی جبکہ 25 سے 29 مئی تک وزارت تعلیم کی طرف سے چھٹیوں کا اعلان کیا گیاہے،اس کے علاوہ 30 اور 31 مئی بھی ہفتہ وار چھٹی ہوگی۔
اس طرح طلبہ کو مسلسل 9 دن کی چھٹیاں ملیں گی، یہ بریک امتحانات سے عین پہلے دیا گیا ہے تاکہ طلبہ تازہ دم ہو کر فائنل امتحان کی تیاری کر سکیں۔
وزارت تعلیم کے منظور شدہ شیڈول کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں کی ترتیب کچھ یوں رہے گی ۔
یکم جون سے اسکولوں میں دوبارہ کلاسوں کا آغاز
15 اور 16 جون کو امتحانات
17 جون کو نئے اسلامی سال کی سرکاری چھٹی
24 جون سے 3 جولائی تک فائنل امتحانات
3 جولائی کو تعلیمی سال کا آخری دن
یو اے ای میں ذوالحجہ کا چاند 17 مئی کو دیکھا جائے گا۔ اس بنیاد پر عید الاضحیٰ کا پہلا دن 27 مئی (بدھ) یا 28 مئی (جمعرات) ہونے کا امکان ہے جس کا حتمی فیصلہ چاند کی رویت کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں ؛ عراق کی دلدل زندہ ہو گئی:بارشیں دجلہ، فرات کی درمیانی ویٹ لینڈز میں زندگی کو واپس لے آئیں
