Wed. Apr 15th, 2026

برطانیہ میں فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی – Siasat Daily

bartaniya men phalesteen


لندن ۔ 5 جولائی (ایجنسیز) برطانیہ میں فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی لگ گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطین ایکشن گروپ کو دہشت گرد گروپ قرار دیا گیا، اس کی رکنیت یا حمایت پر 14 برس تک کی سزا ہوسکے گی۔ ہائی کورٹ نے فلسطین ایکشن کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کو عارضی طور پر روکنے کی درخواست رد کردی تھی، گروپ نے فیصلے کو کورٹ آف اپیل میں چیلنج کیا لیکن آخری لمحات میں اپیل مسترد ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطین ایکشن کے دعوے کے مطابق گزشتہ ماہ رائل ایئر فورس کے دو طیاروں کو 7 ملین پاؤنڈ کا نقصان پہنچانے پر یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رائل ایئر فورس بیس پر دو طیاروں کو نقصان پہنچانے کی فرد جرم 4 افراد پر عائد کی جاچکی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ٹیررازم ایکٹ 2000 کے تحت تقریباً 81 تنظیمیں کالعدم ہیں جن میں حماس، القاعدہ اور نیشنل ایکشن شامل ہیں۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *