Tue. Apr 14th, 2026

  بھارتی ارب پتی مکیش امبانی بھی  ٹرمپ کے نشانے پر 

news 1754734404 6576



news 1754734404 6576

( 24 نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے بھارت کے خلاف نئی تجارتی جنگ میں جس شعبے کو ہدف بنایا  وہ  تیل صاف کرنے والی  2  بڑی  ریفائنریز  ہیں۔

 امریکی جریدے کے مطابق  اگرچہ صدر ٹرمپ نے کسی کمپنی کا نام نہیں لیا لیکن تمام اشارے بھارتی ارب پتی مکیش امبانی اور اُن کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کی طرف جاتے ہیں۔

گجرات کے شہر جام نگر میں واقع ریلائنس ریفائنری دنیا کی سب سے بڑی  ریفائنری  ہے  اور اُس کا ایک تہائی تیل روس سے آتا ہے۔

 جام نگر میں ہی ایک اور بڑی ریفائنری نایارا انرجی ہے، 2017 سے نایارا کے 49 فیصد شیئرز روس کی سرکاری آئل کمپنی Rosneft کے پاس ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:خواجہ آصف نے خاموشی توڑ دی
 رپورٹ کے مطابق یوکرین جنگ کے پہلے سال ہی بھارت کی یہ نجی ریفائنریز دنیا میں روسی خام تیل کی سب سے بڑی خریدار بن گئی ہیں۔

 امریکا تیل کی علامی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے 2 ،3  سال تک یہ صورتحال برداشت کرتا رہا  لیکن اب صدر ٹرمپ کی دھمکیوں نے مودی حکومت اور امبانی جیسے اداروں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

مزید برآں روس سے تیل کی خریداری بند کرنا اِس وقت بھارت کے لیے ہتھیار ڈالنے کے مترادف سمجھا جائے گا اور فی الحال کوئی منتخب بھارتی رہنما اِس کی سیاسی قیمت برداشت نہیں کرسکتا۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *