Tue. May 12th, 2026

 بھارتی فوج اپنے دفاع میں بھی ناکام،منی پورمیں علیحدگی پسندوں کا آسام رائفلز کےکیمپ پرقبضہ

news 1778559870 1143



news 1778559870 1143

(24نیوز)بھارتی فوج اپنے دفاع میں بھی ناکام،منی پورمیں علیحدگی پسندوں نے آسام رائفلز کےکیمپ پرقبضہ کر لیا،مودی حکومت کی انتہا پسند اورمتعصبانہ پالیسیوں کےباعث ریاست منی پورمیں علیحدگی پسند تحریک زورپکڑ چکی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ منی پورمیں علیحدگی پسندتحریک کےارکان بھارتی فوج کے آسام رائفلزکیمپ میں داخل ہورہے ہیں۔

علیحدگی پسند تحریک کےمسلح ارکان کوآسام رائفلزکیمپ میں آزادی سےگھومتے پھرتےدیکھاجاسکتا ہے،وائرل ویڈیو میں بھارتی وزیراعظم ،وزیرداخلہ اوروزیراعلیٰ منی پورکوبزدل قراردیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق آسام رائفلز کے کیمپ پرعلیحدگی پسند گروپ کے قبضے سے ظاہرہوتا ہے کہ بھارتی فوج اپنے دفاع میں بھی مکمل ناکام ہوچکی ہے،بھارت کے جابرانہ تسلط کیخلاف منی پور کےعلاوہ آسام،ناگالینڈو دیگر ریاستوں میں علیحدگی پسند گروپ اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئےہیں۔ 

 یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی الیکشن میں شکست،5 حکومتی ارکان مستعفی ، برطانوی وزیراعظم کی قسمت کا فیصلہ آج
 
 
 





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *