بھارتی فوج کے میانمارمیں150ڈورن حملےبھاری جانی نقصان کادعویٰ

uttu
3 Min Read



news 1752408784 3402

(24نیوز) مودی کی توسیع پسندانہ سوچ میانمار تک جا پہنچی،بھارتی فوج نے فضائی حدودکی خلاف ورزی کرتے ہوئے یو ایل ایف اے (آئی) کے مبینہ کیمپس پر 150 اسرائیلی ساختہ ڈرون حملے کردیئے جس کے نتیجے میں متعددہلاکتوں کادعویٰ کیاجارہاہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق13 جولائی کی صبح بھارتی افواج کی جانب سے یو ایل ایف اے (آئی) کے مبینہ کیمپس پر 150 اسرائیلی ساختہ ڈرون حملے کئے گئے،ان حملوں میں سگانگ ریجن کونشانہ بنایاگیا جہاں یو ایل ایف اے (آئی) کا مشرقی کمانڈ ہیڈکوارٹر قائم تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یو ایل ایف اے کے اہم کمانڈر نین آسوم سمیت متعدد افراد ان حملوں میں ہلاک ہوگئے ہیں،دوسری طرف بھارتی وزارت دفاع اس حملے سے لاعلمی کا اظہار کر رہی ہے جو ایک بڑا تضاد ہے۔
میانمارمیں یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی جب بھارت میں’’آپریشن سندور‘‘ کے نتائج پر تنقید کی جا رہی ہے اوربھارتی حکومت اپنی فوج کو سیاسی تشہیر کے لیے استعمال کر رہی ہے جو عسکری اداروں میں مایوسی کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شیخ حسینہ واجد کی بیٹی کیخلاف ڈبلو ایچ او کا بڑا اقدام
 ذرائع کے مطابق میانمار پر یہ حملہ بھارت کی اندرونی عسکری ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے، ڈرون حملہ اجیت کمار دوول کی نگرانی میں خفیہ آپریشن تھا جس سے وزارت دفاع لا تعلقی کا اظہار کر رہی ہے،میانمار پر حملے سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت جنوبی ایشیا میں ایک علاقائی اجارہ دار کے طور پر ابھرنا چاہتا ہے ،بھارت پہلے ہی نیپال،پاکستان، چین، بنگلہ دیش اور سری لنکا جیسے ہمسایہ ممالک کے ساتھ کشیدہ تعلقات رکھتا ہے۔
 بھارتی جنگی جنون خطے کے امن اور ترقیاتی کوششوں میں رکاوٹ بنتا جا رہا ہے،میانمار پر حملہ بھارت کی ہندوتوا پالیسیوں، جارحانہ عزائم اور سیاسی تشہیر کے حربوں کا تسلسل ہے، عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کے ان جارحانہ اقدامات کا فوری نوٹس لے،اگر بھارت کو اس طرز پر کارروائیاں کرنے سے نہ روکا گیا تو جنوبی ایشیا کسی بڑے تصادم کی طرف بڑھ سکتا ہے۔





Source link

Share This Article
Leave a Comment