بہار میں ووٹر ویریفکیشن معاملے کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ تیار – Siasat Daily

uttu
3 Min Read


جمعرات 10جولائی کو درخواست گذاروں کی دلیلیں سنی جائیں گی‘ ترمیم کا عمل فوری روکنے کا مطالبہ
؎نئی دہلی ۔7؍جولائی ( ایجنسیز )بہار میں خصوصی گہری نظر ثانی (special intensive revision) کے تحت ووٹرس لسٹ سے لاکھوں نام ہٹائے جانے کے اندیشہ کو لے کر سپریم کورٹ میں کئی درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔ پیر کو سینئر وکیل کپل سبل نے اس معاملے پر فوری سماعت کا مطالبہ کیا جس پر سپریم کورٹ جمعرات کو سماعت کیلئے تیار ہو گیا ہے۔کپل سبل کے ساتھ سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی، شاداب فراستا ور گوپال شنکر نارائنن نے سپریم کورٹ میں اس معاملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے لاکھوں لوگوں، خاص طور پر خواتین اور غریب طبقہ کے لوگوں کے نام ووٹرس لسٹ سے ہٹائے جانے کا خدشہ ہے۔درخواست گذاروں کا مطالبہ ہے کہ اس ترمیم کے عمل پر فوری طور پر روک لگائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی سماعت آج یا کل کی جائے کیونکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے مقررہ وقت کی حد بہت کم ہے۔ 25 جولائی تک کے طے وقت میں بہار ریاست میں بڑے پیمانے پر نام ہٹانے کا عمل چل رہا ہے۔درخواست گذاروں میں راشٹریہ جنتادل دل (آر جے ڈی)، کانگریس، مہوا موئترا (ٹی ایم سی)، ایسو سی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس (اے ڈی آر)، پیپلز یونین فار سول لبرٹیز (پی یو سی ایل) شامل ہیں۔ ان سبھی کی طرف سے اس عمل کو غیر آئینی اور عوام مخالف بتاتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سال کے آخر میں بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے تحت ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) مہم تیزی سے جاری ہے۔ اس کا ابتدائی مرحلہ پورا بھی ہو چکا ہے۔ الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز کے مطابق کچھ لوگوں کے ذریعہ افواہ پھیلائے جانے کے باوجود ایس آئی آر میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ کل 1.69 کروڑ (21.46 فیصد) حساب فارم جمع کیے گئے، وہیں 7.25 فیصد الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیے گئے۔



Source link

Share This Article
Leave a Comment