Thu. May 7th, 2026

’بہت اچھی بات چیت‘ کے بعد ایران سے معاہدہ ممکن: امریکی صدر

395088 947383739


امریکی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے: ایرانی وزارت خارجہ

ایران نے معاہدہ نہ کیا تو پہلے سے زیادہ سخت بمباری کریں گے: ٹرمپ

امید ہے آبنائے ہرمز سے متعلق فریقین عالمی برادری کی اپیلوں کو جلد سنیں گے: چین

لائیو اپ ڈیٹس

 


’بہت اچھی بات چیت‘ کے بعد ایران سے معاہدہ ممکن: امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا ہے کہ گذشتہ دن ہونے والی ’بہت اچھی بات چیت‘ کے بعد مشرق وسطیٰ کی جنگ ختم کرنے کے لیے ایران کے ساتھ معاہدہ ’بہت ممکن‘ ہے

اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں کو بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہماری بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے، اور یہ بہت ممکن ہے کہ ہم کوئی معاہدہ کر لیں۔‘

دوسری جانب روئٹرز کے مطابق انہوں نے پیش گوئی کی کہ ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، کیوں کہ وہ آبنائے ہرمز اور تہران کے ایٹمی پروگرام پر تعطل ختم کرنے کے لیے ایک معاہدے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے جارجیا کے رپبلکن گورنر کے امیدوار برٹ جونز کے لیے ٹیلی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’جب آپ دیکھتے ہیں کہ کیا کچھ ہو رہا ہے، تو ہم یہ ایک بہت اہم وجہ سے کر رہے ہیں۔ ہم انہیں ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ اس لیے میرا خیال ہے کہ زیادہ تر لوگ یہ بات سمجھتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم جو کر رہے ہیں وہ درست ہے، اور یہ جلد ختم ہو جائے گا۔‘

گذشتہ روز خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایرانی نیوز ایجنسی ’اسنا‘ کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا  ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے اور وہ ثالث پاکستان کو اپنے مؤقف سے آگاہ کر دے گا۔


جنگ بندی کے بعد اسرائیل کا بیروت پر پہلا حملہ

اسرائیل نے گذشتہ ماہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق کے بعد بدھ کو پہلی بار بیروت پر حملہ کیا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے شہر کے جنوبی مضافات میں عسکریت پسند گروپ کی ایلیٹ رضوان فورس کے ایک کمانڈر کو نشانہ بنایا۔

روئٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے مشترکہ بیان میں اس کارروائی کا اعلان کیا۔ اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ رضوان فورس کے کمانڈر اس حملے میں مارے گئے تاہم اسرائیلی فوج یا حزب اللہ کی جانب سے فوری طور پر اس کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

لبنان جنگ بندی نے ایک وسیع تر امریکہ ایران جنگ بندی کو تقویت دی ہے، جس میں لبنان میں اسرائیلی حملوں کی بندش ایران کا ایک اہم مطالبہ ہے۔

ایران اور امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنا تنازع ختم کرنے کے لیے ایک معاہدے کے قریب پہنچ رہے ہیں، ایسے میں یہ حملے اس جنگ بندی کے لیے خطرہ ہیں جس نے بیروت پر اسرائیلی حملوں کو روکا تھا۔ اسرائیلی فوجی دریائے لیطانی کے جنوب میں واقع علاقوں میں موجود ہیں اور جنوبی لبنان میں حملے جاری ہیں۔

حزب اللہ نے جواب میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب فائرنگ کی ہے اور مسلح ڈرون داغے ہیں۔

اسرائیل نے اس سے قبل بدھ کو دریائے لیطانی کے شمال میں کئی دیہات کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کا کہا تھا، جو اسرائیل کی کارروائیوں کے دائرہ کار میں توسیع کو ظاہر کر سکتا ہے۔

اسرائیل اور لبنان کے درمیان بات چیت جاری ہے، تاہم یہ زیادہ تر سفیروں کی سطح پر رہی ہے۔

لبنانی وزیر اعظم نواف سلام نے بدھ کو کہا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان کسی بھی اعلیٰ سطح کی ملاقات کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *