Thu. May 14th, 2026

بیرون ملک سے منفی مہم، پاکستان کے امن کردار کو نشانہ بنایا جا رہا ہے: عطا تارڑ

383449 613654206


وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف بیرون ملک سے چلنے والی منفی مہم کا مقصد گمراہ کن معلومات پھیلانا ہے تاہم ملکی میڈیا اور فیکٹ چیکرز اس پروپیگنڈے کو بے نقاب کر چکے ہیں۔

عطا تارڑ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب پاکستان نے منگل کو نور خان ایئربیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی سے متعلق امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے گمراہ کن اور سنسنی خیز قرار دیا تھا۔

دفتر خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ ’اس نوعیت کی قیاس آرائیوں پر مبنی بیانیے بظاہر خطے میں استحکام اور امن کے لیے جاری کوششوں کو نقصان پہنچانے کے لیے گھڑے جا رہے ہیں۔‘

امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس نیوز نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ’پاکستان نے خاموشی سے ایرانی فوجی طیاروں کو ممکنہ طور پر امریکی فضائی حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنے ہوائی اڈوں پر کھڑے رکھنے کی اجازت دی۔‘

سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ’ایران نے کچھ سویلین طیارے ہمسایہ ملک افغانستان میں بھی پارک کیے۔‘

ایکس پر جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا: ’گذشتہ چند دنوں سے پاکستان کے خلاف ایک منظم منفی معلوماتی مہم دیکھی جا رہی ہے، جو بیرونِ ملک سے بدنیتی کے ساتھ شروع کی گئی جس کا مقصد غیر مصدقہ ذرائع اور نامعلوم حکام کا حوالہ دے کر دانستہ طور پر کنفیوژن اور غلط معلومات پھیلانا ہے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید لکھا: ’پاکستان کے خطے میں پائیدار امن کے کردار کو بدنام کرنے کی یہ غیر پیشہ ورانہ کوشش دراصل ان عناصر کی مایوسی کو ظاہر کرتی ہے جو امن سے خائف ہیں۔‘

عطا تارڑ نے کہا: ’معتبر ملکی میڈیا ذرائع اور متعدد فیکٹ چیک فورمز پہلے ہی اس پروپیگنڈے کو بے نقاب کر چکے ہیں اور حقائق کی تصدیق کر چکے ہیں۔‘

ان کے بقول: ’ہم بخوبی سمجھتے ہیں کہ ایسی خبروں کے پیچھے کچھ عناصر کارفرما ہیں، جو بالخصوص امن کے مخالف ہیں اور خطے میں پاکستان کے مثبت کردار کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف اس کی مسلسل اور کامیاب کوششوں کو تسلیم کرنے سے قاصر ہیں۔ دہشت گردی کا خاتمہ، تنازعات کا حل اور امن کا قیام شاید ان عناصر کے مفاد میں نہیں جو اس بدنیتی پر مبنی مہم کے پیچھے ہیں۔‘

آخر میں انہوں نے کہا: ’تاہم پاکستان اور اس کا ذمہ دار میڈیا ان عناصر کے مذموم عزائم کو بے نقاب کرتا رہے گا۔ اس سلسلے میں پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کی کوششیں قابل تحسین ہیں، جنہوں نے اس منظم مہم کا پردہ چاک کیا۔‘





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *