Thu. Apr 30th, 2026

ترکیہ کے جنگلات میں آتشزدگی سیکڑوں افراد کا انخلاء ایئرپورٹ بند

news 1751309747 7479



news 1751309747 7479

 (24 نیوز) ترکیہ کے مغربی صوبے ازمیر کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، آس پاس کے 4 دیہات کو خالی کرا لیا گیا، غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق جنگل میں لگی آگ پھیلنے سے ایئرپورٹ بند کر دیا گیا ، 50کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوائیں آگ پھیلنے کی وجہ بنیں۔

 ہیلی کاپٹر اور واٹر بابمبرز جہاز آگ بجھانے کی کارروائی میں شامل ہیں، تیز ہواؤں کی وجہ سے زمینی امدادی کارکن کیلئے آگ پر قابوپانا مشکل ہوگیا۔

 ترک وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ازمیر کے 5 متاثرہ اضلاع سے رات کو 900 رہائشیوں کو نکالا گیا ، آگ سے 16 گھر تباہ اور 87 گھروں اور 45 کاروباری جگہوں کو مجبوراً خالی کیا گیا، آگ کی لپیٹ میں آ کر 21 رہائشی ز خمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں اور گرمی بڑھنے سے ترکیہ کے ساحلی جنگلات متعدد بار آگ کی زد میں آچکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں :تنہائی سالانہ 8 لاکھ سے زائد اموات کا سبب بننے لگی 





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *