ترک خاتون اول کی پوپ لیو سے ملاقات،غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کیلئے مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل

uttu
4 Min Read



news 1751546057 6906

(ویب ڈیسک)ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان کی اہلیہ و  ترکی  کی خاتونِ اول ایمن اردگان نے غزہ میں جاری انسانی بحران کے خاتمے کیلئے عیسائی دنیا سے زیادہ مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اسرائیل-فلسطین تنازع کے حل کیلئے دو ریاستی حل کی حمایت پر ویٹی کن کے مؤقف کا خیرمقدم کیا ہے۔ پوپ لیو چہار دہم  کیتھولک دنیا اور پوری انسانیت کیلئے مثبت نتائج لے کر آئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک خاتونِ اول ایمن اردگان نے غزہ میں جاری انسانی بحران کے خاتمے کیلئے عیسائی دنیا سے زیادہ مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے، جبکہ اسرائیل-فلسطین تنازع کے حل کیلئے دو ریاستی حل کی حمایت پر ویٹی کن کے مؤقف کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایمن اردگان نے بدھ کو ویٹی کن میں ہونے والے پروگرام’’اخوت پر مبنی معیشت۔۔ اخلاقیات اور کثیرالجہتی‘‘ میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا’’ویٹی کن کے روحانی پیشوا اور ریاستی سربراہ پوپ لیو چہار دہم سے ملاقات میرےلئے باعثِ مسرت رہی۔ ہماری گفتگو کا بنیادی مرکز غزہ میں جاری انسانی المیہ تھا۔ ہم نے اس بات پر خیالات کا تبادلہ کیا کہ عیسائی دنیا کو مستقل جنگ بندی اور مکمل انسانی امداد کی فراہمی کیلئے زیادہ مؤثر مؤقف اپنانے کی ضرورت ہے۔ ترک خاتونِ اول نے مزید کہا میں نے فلسطین میں منصفانہ اور پائیدار امن کیلئے بنیاد سمجھے جانے والے دو ریاستی حل کی حمایت پر ویٹی کن کے مؤقف پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایمن اردگان اور پوپ لیو چہار دہم کے درمیان ملاقات میں ماحولیاتی مسائل پر بھی بات ہوئی، خاص طور پر ترکی کے’’زیرو ویسٹ (Zero Waste)‘‘ منصوبے پر۔ انہوں نے کہا ہم اس بات پر متفق ہوئے کہ موسمیاتی بحران پوری انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، چاہے عقیدہ کچھ بھی ہو یا جغرافیہ۔ اس تناظر میں، میں نے موسمی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ترکی اور ویٹی کن کے درمیان ممکنہ تعاون کو اجاگر کیا۔ ہم نے مشترکہ کوششوں کے شعبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اپنے بیان کا اختتام ان الفاظ پر کیا:’’میں پوپ لیو چہار دہم کی پُرتپاک میزبانی پر ان کی شکر گزار ہوں اور دعاگو ہوں کہ وہ جو تاریخی ذمے داری ادا کر رہے ہیں، وہ کیتھولک دنیا اور پوری انسانیت کیلئے مثبت نتائج لے کر آئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر کردی





Source link

Share This Article
Leave a Comment