ترک صدر کی مسلم اُمہ کو آپسی اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی اپیل 

uttu
2 Min Read



news 1750509796 4372

(24نیوز)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے مسلم اُمہ کو آپسی اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی اپیل کر دی ہے، انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے زہریلے پروپیگنڈے کو نظر انداز کر کے مذاکرات پر زور دینا ہوگا۔

ترک صدر طیب اردوان نے مغربی رہنماؤں پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیل کو بلا مشروط حمایت فراہم کررہے ہیں، اردوان نے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی مشرق وسطیٰ میں سرحدوں کو خون سے دوبارہ کھینچنے کی اجازت نہیں دے گا۔

انھوں نے او آئی سی کے 57رکن ممالک سے کہا کہ یہ ہمارے لیے انتہائی اہم ہے کہ اہم اسرائیل کی غندہ گردی کو ختم کر نے کے لیے نہ صرف فلسطین میں بلکہ شام، لبنان اور ایران میں بھی زیادہ یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی دعوے غلط، جنگ بندی کی درخواست نہیں کی تھی: دفتر خارجہ





Source link

Share This Article
Leave a Comment