Sat. Apr 18th, 2026

تھائی لینڈ کے واٹر فیسٹیول میں اندرون تین دن 191 افراد ہلاک – Siasat Daily

P 4 a3 6


بنکاک، 17 اپریل (یو این آئی) تھائی لینڈ کے روایتی نئے سال کے تہوار ‘سونگ کران’ کے دوران خوشیاں غم میں بدل گئیں، 7 دن چلنے والے تہوار کے ابتدائی 3 دنوں میں 191 افراد ہلاک جبکہ 951سے زائد ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔ سونگ کران تہوار کو دنیا کا سب سے بڑا ’واٹر فیسٹیول‘کہا جاتا ہے ، یہ ہر سال اپریل کے وسط میں منایا جاتا ہے ۔ اس موقع پر لاکھوں افراد بنکاک سمیت بڑے شہروں سے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں جس کے باعث سڑکوں پر رش اور حادثات میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔ تہوار کے صرف پہلے 2دن میں 52افراد سڑک حادثات میں جان کی بازی ہار گئے ، تقریباً 42 فیصد حادثات کی بڑی وجہ تیز رفتاری بنی جبکہ 27.4فیصد واقعات نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے باعث پیش آئے ۔ اس تہوار کو 7خطرناک دن بھی کہا جاتا ہے جس میں زیادہ تر حادثات دوپہر 3بجے سے شام 6بجے کے درمیان پیش آتے ہیں، ہیلمٹ نہ پہننا اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ بھی اموات میں اضافہ کا سبب بنتی ہے۔
حکومت کی جانب سے بارہا حفاظتی مہمات اور سخت قوانین کے باوجود ہر سال ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ رواں سال اس تہوار میں تقریباً 5 لاکھ غیر ملکی سیاحوں کی آمد اور بھاری بھرکم آمدنی متوقع ہے ۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ میں یہ تصور پایا جاتا ہے کہ اس تہوار کے دوران پانی کا استعمال صفائی اور گزشتہ سال کی برائیوں کو دھو دیتا ہے ۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *