جنوبی افریقہ نے ہفتے کو پاکستان کے خلاف کھیلے جا رہے تیسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور نسیم شاہ اور وسیم جونیئر کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی یہ سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے، جہاں پہلے ون ڈے میچ میں گرین شرٹس اور دوسرے ون ڈے میں پروٹیز کو کامیابی ملی تھی۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم اس وقت پاکستان کے دورے پر ہے، جو دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہے۔ یہ ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ بھی رہی۔
