
(ویب ڈیسک)طویل عرصے تک بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ رہنے والے سینئر سیاستدان نتیش کمار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نتیش کمار آج ہی اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیں گے اور انہوں نے آج صبح ہی ریاستی کابینہ کے اجلاس کی آخری بار صدارت کی تھی جس میں انہوں نے اپنی کابینہ کے ممبران کو کونسلز آف منسٹرز تحلیل کرنے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔
نتیش کمار نے اپنا استعفیٰ ریاست کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عطا حسین کو پیش کیا جو انہوں نے منظور کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 21 سال سے وزیر اعلیٰ رہنے والے نتیش کمار اپنی سیاسی جماعت کی قانون سازی سے متعلق میٹنگ میں شرکت کریں گے جس کے بعد وہ بھارتیہ جنتہ پارٹی کے الائنس این ڈی اے کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے جس میں بہار کے نئے وزیر اعلیٰ کے نام پر مشاورت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی ائیرلائن250 سے زائد مسافروں کا سامان ریاض میں چھوڑ آئی
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار کے نئے وزیر اعلیٰ کے لیے بی جے پی کے کئی رہنماؤں کے نام زیر گردش ہیں اور پورے بھارت کی نظریں نئے ریاستی وزیر اعلیٰ کے نام پر لگی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار میں بی جے پی پہلی بار اپنا وزیراعلیٰ بنانے جا رہی ہے اور امکان ہے کہ نئے وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی شریک ہوں گے۔
