
(ویب ڈیسک) سینکڑوں مسافروں سے بھرے مسافر طیارے نے پیدل چلتے شخص کو ٹکر مار دی۔
امریکہ کی ریاست کولوراڈو کے ڈینور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایک مسافر طیارہ ٹیک آف کرنےکے دوران رن وے پر موجود ایک شخص سے ٹکراگیا۔
امریکی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹوں کے مطابق ڈینور انٹرنیشنل ائیرپورٹ کسے فرنٹیئر ائیرلائنز کی فلائٹ 4345 نے جمعہ کی شب تقریباً 11 بج کر 19 منٹ پر (پاکستان میں ہفتہ کی صبح) ٹیک آف کرنے کا آغاز کیا تو طیارے نے رن وے پر موجود ایک دوران ایک شخص کو ٹکر ماری۔
امریکی میڈیا نے ڈینور ائیرپورٹ کے ایک اہلکار کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ متاثرہ شخص ’جزوی طور پر طیارے کے ایک انجن میں چلا گیا تھا’ ۔
بی بی سینے مزید بتایا کہ ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے طیارے کی ٹکر کی زد میں آنے والا شخص ائیرپورٹ کے اطراف لگی باڑ عبور کرکے ائیر پورٹ میں داخل ہوگیا تھا اور 2 منٹ بعد ہی رن وے پر پہنچ کر طیارے س کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ’لاپرواہ فوجی مہم جوئی’ کر رہا ہے، ایران امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا ، عباس عراقچی
ائیرپورٹ حکام کے مطابق اس حادثہ کے بعد فرنٹئیر ائیرلائن کے اس مسافروں سے بھرے طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی جسے ڈینور ائیر پورٹ کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے فوری طور پر بجھا دیا۔ رپورٹ کے مطابق اس حادثہ میں جہاز مین سوار مسافروںکو شدید دھچکے لگے، جہاز میں موجود مسافروں میں سے کم از کم ایک مسافر معمولی زخمی ہوا۔
فرنٹیئر ایئرلائنز نے بتایا کہ ائیربس A321 طیارہ لاس اینجلس انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہو رہا تھا، طیارے میں 224 مسافر اور عملے کے 7 افراد سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیئے: چالیس ملکوں کا آبنائے ہرمز مشن؛ انگلینڈ سب سے بہلے جنگی بحری جہاز بھیجےگا
