(24 نیوز )شام کےعبوری صدر احمد الشرع پر جنوبی شہر درعا کے حالیہ دورے کے دوران قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی، شامی وزارت اطلاعات کی جانب سے ان حملوں کی سختی سے تردید کر دی گئی ہے ۔
شامی عرب خبر رساں ایجنسی (ثنا) کے مطابق وزارت کے ایک ذریعے نے بتایا کہ یہ دعوے بے بنیاد ہیں، بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے شامی عرب فوج اور ترک انٹیلی جنس کے ذریعے صدر احمد الشرع پر درعا کے دورے کے دوران قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنانے کی جو خبریں گردش کر رہی ہیں، وہ درست نہیں۔
(ثنا) نے اس مبینہ واقعے یا اس کی اصل کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، احمد الشرع نے جنوری میں شام کی عبوری حکومت کی قیادت سنبھال لی تھی، جب بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔
بشار الاسد، جنہوں نے تقریباً ایک چوتھائی صدی تک شام پر حکومت کی، دسمبر میں روس فرار ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں :شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی ہوگی