
(ویب ڈیسک) اسرائیل کےخلاف عالمی دباؤ رنگ لے آیا صمود فلوٹیلا کےگرفتار 428 ارکان اسرائیلی فورسز کی قیدسےرہا ہو گئے۔
اسرائیل نےگلوبل صمود فلوٹیلا کے تمام 428 ارکان کورہاکردیا ہے۔ رہا ہونے والوں میں پاکستانی سعد ایدھی بھی شامل ہیں۔
رہائی پانےوالوں کمیں سے بعض نے بتایا کہ دوران قیدان پرجسمانی اور نفسیاتی تشددکیاگیا۔ کئی کی پسلیاں ٹوٹ گئیں ۔
ایک فلسطینی تنظیم کے مطابق40سے زائد کارکنوں نے اسرائیلی فورسز کی ھراست کے دوران بھوک ہڑتال بھی کی۔گرفتاری کے وقت آنسو گیس اورربرکی گولیاں استعمال کئے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔پولینڈ، سپین، کینیڈا اور نیدرلینڈز کے ساتھ پاکستان بھی اسرائیلی تشددکی مذمت کر چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی فوج نے توقع سے کہیں زیادہ تیزی کے ساتھ خود کو بحال کر لیا
