Wed. Apr 15th, 2026

طیارے بھی کھوئے پاکستان نے جنگ میں بہت نقصان پہنچایا بھارتی فوج کا اعتراف

news 1751257105 1861



news 1751257105 1861

(24 نیوز)بھارتی فوج نے ایک بار پھر اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے جنگ میں بہت نقصان پہنچایا،مانتے ہیں جنگ میں بھارتی طیارے تباہ ہوئے۔

بھارتی دفاعی اتاشی کیپٹن شیو کمار نے تباہ ہونے والے طیاروں کی تعداد بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےبہت سے طیارے کھوئے ہیں۔

فضائی لڑائی کے ابتدائی مرحلے میں انڈین ایئر فورس کو نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

بھارتی اتاشی کا بیان سامنے آنے پر کانگریس نے مودی سرکار کوآڑے ہاتھوں لے لیا۔

مزید پڑھیں:بھارتی کرکٹر پر خاتون کو ’شادی کا جھانسہ‘ دیکر زیادتی کا الزام عائد

یاد رہے پاکستانی حکام نے رفال سمیت بھارت کے چھ جیٹ طیاروں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

 بھارتی حکام نے تعداد بتانے سے انکار کرتے ہوئے صرف کچھ طیاروں کے نقصان کی تصدیق کی تھی۔

بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے بعد میں سنگاپور میں کہا تھا کہ اصل مسئلہ جیٹ طیاروں کے گرنے کا نہیں تھا بلکہ اہم یہ تھا کہ وہ کیوں گرے؟





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *