Sun. May 10th, 2026

عباس عراقچی کا اپنے برطانوی ہم منصب سے خطے کی صورتِحال پر تبادلہ خیال – Siasat Daily

abbas iqrachi


تہران ۔ 9 مئی (ایجنسیز) ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے گزشتہ شام برطانوی ہم منصب ایویٹ کوپر سے فون پر بات چیت کی اور خطہ کی تازہ صورتِحال پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس این اے کے مطابق عباس عراقچی اور برطانوی وزیرِ خارجہ نے خطے کی حالیہ پیش رفت پر خیالات کا تبادلہ کیا۔ اس سے قبل ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے ترک وزیرِ خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور تازہ علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیرِ خارجہ نے ترک ہم منصب کو جنگ کی امریکی خلاف ورزیوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کیں۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں کا ذمے دار امریکی لاقانونیت اور فوجی مہم جوئی کو ٹھہرایا۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *