غزہ میں جاری انسانی بحران نظر انداز نہیں کیا جا سکتا: شہزادہ فیصل – Siasat Daily

uttu
2 Min Read


ریاض ۔ 8 جولائی (ایجنسیز) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں شہریوں اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور عالمی ضوابط کو براہِ راست چیلنج کرنا ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے انسانی امداد کی فراہمی اور نہتے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ ان کا کہنا تھاکہ ’’غزہ میں انسانی المیے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ بحران کے خاتمے اور دیرپا، جامع امن کے قیام کیلئے بین الاقوامی برادری کو سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے اور یہ امن صرف دو ریاستی حل کی بنیاد پر ہی ممکن ہے۔سعودی وزیر خارجہ کی یہ گفتگو پیر کے روز برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ 17ویں برکس سربراہی اجلاس کے دوسرے دن کی پہلی نشست میں ہوئی، جہاں وہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی نمائندگی کر رہے تھے۔ سعودی عرب کو اس اجلاس میں برکس میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر تعمیری تعاون کا خواہاں ہے۔



Source link

Share This Article
Leave a Comment