فرانس کے نامور اداروں کی ریاستی وزیر ڈی سریدھر بابو سے ملاقات – Siasat Daily

uttu
2 Min Read


حیدرآباد ۔ 24۔ جون (سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی ڈی سریدھر بابو نے فرانس کی کمپنیوں کی جانب سے تلنگانہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی پر مسرت کا اظہار کیا اور حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ انڈو فرنچ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و صنعتی اشتراک میں اضافہ کے مسئلہ پر راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کا اہتمام کیا۔ تلنگانہ حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں نے فرانس کی مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے انجنیئرنگ ، آرٹیفشل انٹلیجنس ، کلین اینرجی اور مینوفیکچرنگ شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا۔ سریدھر بابو نے کہا کہ فیوچر سٹی پراجکٹ میں 30,000 ایکر پر عالمی ادارہ سرمایہ کاری کے ذریعہ مختلف پراجکٹس قائم کرسکتے ہیں۔ فیوچر سٹی ریاست میں صنعتی ترقی کے مرکز میں تبدیل ہوگا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں کئی بین الاقوامی اداروں نے تلنگانہ میں سرمایہ کاری سے اتفاق کیا ہے۔ گزشتہ 18 ماہ میں تین لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری کے معاہدات کئے گئے ۔ فرانس کی نامور کمپنیوں سنوفی ، مونم ، سفران، ڈسالٹ ، ٹیلی پرفارمینس ، اوپیلا ہیلت کیر نے تلنگانہ میں اپنی سرگرمیوں کو توسیع دی ہے۔ فرانس کی ایرو اسپیس کمپنی سفران نے حیدرآباد میں توسیعی منصوبہ کا اعلان کیا۔ حیدرآباد میں کمپنی کے پروڈکشن کا آغاز ہوگا۔ دیگر فرانسیسی اداروں نے بھی سرمایہ کاری سے اتفاق کیا۔ 1



Source link

Share This Article
Leave a Comment