Sat. May 9th, 2026

معرکہ حق کا ایک سال: ترکیہ میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی تقریب

untitled design 61778306217 0


معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر ترکیہ میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں مختلف ممالک کے نمائندوں، عسکری شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، معرکہ حق کے دوران وطنِ عزیز کی کامیابیوں، قومی یکجہتی اور پاک ترکیہ تعلقات کی مضبوطی وفروغ پرخصوصی گفتگو کی گئی۔

تقریب میں شرکاء نے کہا کہ معرکۂ حق نے خطے میں امن، استحکام اور قومی خودمختاری  کیلئے جدوجہد کی ایک روشن  مثال قائم کی۔

مقررین نے وسطی ایشیا کو بڑے بحران سے بچانے کیلئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیراوروزیراعظم پاکستان کی انتھک کوششوں  کو سراہا۔

ترکیہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر  جنید  نے کہا کہ 10مئی ہماری تاریخ میں ہمیشہ درخشاں فتح کے دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، پاکستان امن کا حامی لیکن ہم کبھی بھی اپنی خودمختاری اور اپنی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ معرکہ حق محض جشن منانے کا نہیں بلکہ امن کی تڑپ اور ہر پل دفاعِ وطن کیلئے مستعد رہنے کےعہدِ کی تجدید کا دن ہے۔

اس موقع پر معرکۂ حق کی عظیم فتح کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنےکیلئے ایک خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *