مقبوضہ کشمیر غیر محفوظ 70 سالہ خاتون سے زیادتی

uttu
2 Min Read



news 1751356179 4750

(24 نیوز)مقبوضہ کشمیر میں خواتین عدم تحفظ کا شکار،پہلگام کے ایک ہوٹل میں 70سال کی خاتون سیاح سے زیادتی نے بھارت میں سیاحتی تحفظ پر سنگین سوالات کھڑے کر دیئے۔

انڈیا ٹوڈےکی رپورٹ کےمطابق پہلگام کے ایک ہوٹل میں مہاراشٹر سے آئی ستر سال کی خاتون سیاح کو ہوٹل کے کمرے میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

اس واقعے نے مقبوضہ کشمیرکی سیاحتی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچایا جبکہ بھارت میں خواتین کے تحفظ پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

بی جے پی حکومت کی انتہا پسند پالیسیوں نے بھارت کو خواتین کے لیے دنیا کا سب سے غیرمحفوظ ملک بنا دیا ہے۔

امریکا نے بھی اپنی خواتین شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بھارت کا سفر تنہا نہ کریں۔

مقبوضہ کشمیرمیں 7 لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی کے باوجود نہ صرف کشمیری عوام بلکہ سیاح بھی غیرمحفوظ ہوچکے۔

آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ وادی میں ہندوتوا حکمت عملی کے تحت جبر و تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔





Source link

Share This Article
Leave a Comment