Wed. May 20th, 2026

ملازمین کیلئے عید کی چھٹیوں اور اضافی تنخواہ کا اعلان

news 1779276084 3767



news 1779276084 3767

(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں نجی شعبے کے ملازمین کیلئے عید کی چھٹیوں اور اضافی اجرت کا اعلان کردیا گیا۔

 سعودی عرب کے لیبر لاء کے تحت نجی شعبے میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے لیے عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی چھٹیوں اور اس دوران کام کرنے کی صورت میں ملنے والے حقوق کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں،قانون کے مطابق ملازمین عید پر مکمل تنخواہ کے ساتھ تعطیلات کے حقدار ہوں گے، عید الاضحیٰ پر 9 ذوالحجہ (یومِ عرفہ) سے شروع ہونے والی 4 دن کی باقاعدہ چھٹی دی جائے گی۔

سعودی لیبر لاء کا آرٹیکل 112 تمام ملازمین کو عیدوں اور دیگر سرکاری مواقع پر مکمل تنخواہ کے ساتھ چھٹی کا قانونی حق دیتا ہے۔ کوئی بھی کمپنی قانوناً ملازمین کی ان چھٹیوں میں کٹوتی نہیں کر سکتی۔

قانون میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی کمپنی عید کی تعطیلات کے دوران کسی ملازم کو کام کرنے کا مطالبہ کرتی ہے یا کام پر بلاتی ہے، تو اسے سعودی قانون کے مطابق اوور ٹائم ادا کرنا ہوگا،عید کے دنوں میں کام کرنے کی یہ اجرت عام دنوں کی مزدوری کا ڈیڑھ گنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں! وزیر پٹرولیم  کا بھی اہم بیان آ گیا

خیال رہے  کہ سعودی عرب میں یکم ذوالحج پیر 18 مئی کو ہوگی جبکہ حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ منگل 26 مئی 2026 کو ہوگا جبکہ عیدالاضحی بدھ 27 مئی کو منائی جائے گی

 
 





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *