Sun. May 10th, 2026

وجے نے استعفیٰ دے دیا

news 1778428249 5839



news 1778428249 5839

(ویب ڈیسک ) تامل ناڈو کی سیاسی جماعت تاملگا ویٹری کزگم کے سربراہ وجے نے وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھاتے ہی بطور رکن اسمبلی استعفیٰ دے دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وجے نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں پیرامبور اور تروچی ایسٹ سے الیکشن لڑا تھا اور دونوں ہی نشستوں پر کامیاب ہوئے تھے، چونکہ قانون کے مطابق ایک وقت میں صرف ایک ہی حلقے کی رکنیت برقرار رکھی جا سکتی ہے اس لیے انہوں نے تروچی ایسٹ کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

ریاستی وزرا سینگوٹائیان اور وینکٹ رامنن نے وجے کا استعفیٰ اسمبلی سیکرٹری سری نواسن کے حوالے کیا۔ تروچی ایسٹ کی نشست خالی قرار دیے جانے کے بعد اب الیکشن کمیشن 6 ماہ کے اندر اس حلقے میں ضمنی انتخاب کروائے گا۔

 آج وجے نے چنئی کے نہرو انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں تامل ناڈو کے 13ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا۔

گورنر راجندر وشواناتھ آرلیکر نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ ان کے ساتھ نو دیگر اراکین اسمبلی، جن میں این آنند، آدھو ارجن، ارون راج، سینگوٹائیان اور سی ٹی آر نرمل کمار شامل ہیں، نے بطور وزراء حلف اٹھایا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وجے نے کہا کہ میں تامل ناڈو کی موجودہ مالیاتی صورتحال پر ایک وائٹ پیپر جاری کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کی فوری فراہمی کی توقع نہ رکھیں مجھے تھوڑا وقت دیں، میں خواتین کے تحفظ اور منشیات کی لعنت کے خاتمے کیلیے سخت اقدامات کروں گا۔

بطور وزیر اعلیٰ وجے نے اپنے پہلے ہی دن اہم فائلوں پر دستخط کیے۔ ان میں گھریلو صارفین کیلیے 200 یونٹ مفت بجلی کی فراہمی، خواتین کے تحفظ کیلیے سنگاپین اسپیشل ٹاسک فورس کا قیام اور منشیات سے متعلق جرائم کو روکنے کیلیے اینٹی نارکوٹکس یونٹس کی تشکیل شامل ہیں۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *