Mon. May 11th, 2026

وزیراعلیٰ تمل ناڈو وجے تھلاپتی کی طلاق ہو گئی؟

news 1778524734 1428



news 1778524734 1428

(ویب ڈیسک) اداکار سے سیاستدان بننے والے تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ وجے تھلاپتی کی طلاق سے متعلق قیاس آرائیاں بڑھ گئی ہیں۔

کامیاب اداکار سے کامیاب سیاستدان کا سفر کرنے والے اور گزشتہ روز تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے والے وجے تھلاپتی کی ازدواجی زندگی ناکامی کے دوراہے پر کھڑی ہے۔

وجے تھلاپتی جن کی اہلیہ سنگیتا کے ساتھ اختلافات کی خبریں پہلے ہی میڈیا میں گردش کر رہی تھیں،گزشتہ روز جب انہوں نے وزیراعلیٰ کو حلف اٹھایا تو اس موقع پر ان کے والدین اور قریبی دوست ترشا کرشنن تو موجود تھیں تاہم وجے کی اس اہم ترین کامیابی اور یادگار لمحات میں ان اہلیہ سنگیتا اور بچے تقریب میں نظر نہیں آئے جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں مزید تقویت پا رہی ہیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے  تاہم اس حوالے سے دونوں جانب سے خاموشی ہے۔

شوہر کے وزیراعلیٰ بننے اور حلف اٹھانے کے موقع پر سنگیتا بچوں کے ساتھ لندن میں موجود تھیں اور انہوں نے وجے کی اس کامیابی پر مبارکباد کا کوئی پیغام بھی نہیں دیا۔

اس صورتحال پر سوشل میڈیا پر صارفین دونوں کے درمیان طلاق سے متعلق تبصرہ کر رہے ہیں،کئی صارفین کا کہنا ہے کہ سنگیتا کا اس تقریب میں نہ آنا ان کے اور وجے کے درمیان طلاق کی خبروں پر پکی مہر لگاتا ہے۔

اکثر صارفین کی رائے ہے کہ اگر کوئی بیوی اتنے بڑے دن پر اپنے شوہر کے ساتھ کھڑی نہیں ہو سکتی، تو مستقبل میں ان کے ساتھ رہنے کی امید کرنا بے کار ہے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *