
(24 نیوز)برطانیہ میں ٹائی ٹینک سے بچ جانے والی مسافر کی لائف جیکٹ 25 کروڑ روپے میں نیلام کر دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ لائف جیکٹ لورا میبل نامی مسافر نے ٹائی ٹینک ڈوبنے کے دوران پہنی تھی اور حادثے میں محفوظ رہیں ۔
ٹائی ٹینک نامی جہاز اپریل 1912 میں اپنے پہلے سفر پر برطانیہ سے امریکا جاتے ہوئے برفانی تودے سے ٹکرا کر بحر اوقیانوس میں ڈوب گیا تھا جس کے نتیجے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں :دوسرے دور کے مذاکرات کیلئےپاکستان نہیں جائیں گے:ایران
