ٹرمپ کا ٹیکساس میں سیلابی مقامات کا دورہ، مقامی حکام کی ستائش – Siasat Daily

uttu
5 Min Read


ٹیکساس 12جولائی (یو این اآئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میلانیا ٹرمپ کے ساتھ ریاست ٹیکساس میں سیلابی مقامات کا دورہ کیا، اور مقامی حکام کی تعریف کی، تاہم امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقامی حکام شہریوں کو سیلاب کے سلسلے میں بر وقت خبردار کرنے میں ناکام رہے تھے ۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے 11 جولائی کو ٹیکساس میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اور وہاں ریسکیو اہلکاروں سے ملاقات کی، انھوں نے کہا یہ امریکی تاریخ کا بد ترین سیلاب تھا جس میں انتظامیہ نے بہترین کام کیا، میں ان کی کارکردگی کو سراہتا ہوں۔ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سیلاب خوف ناک تھا، اس طرح کا واقعہ پہلے کبھی نہیں ہوا، پہلے کبھی ٹیکساس میں ایسی تباہی نہیں ہوئی، انتظامیہ نے فرائض کو بہترین انداز میں انجام دیا ہے ، کوسٹ گارڈز نے 169 بچوں کی جان بچائی، ابھی بھی بہت سے بچے لا پتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے ، سیلاب میں جانی نقصان پر افسوس ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر نے دورے کے موقع پر ریاستی اور مقامی حکام کی بھرپور تعریف کی، اس کے باوجود کہ مقامی حکام شہریوں کو اس حوالے سے بر وقت خبردار کرنے میں ناکام رہے تھے کہ پانی کی ایک مہلک دیوار ان کی طرف چلی آ رہی ہے ، جس کی وجہ سے مقامی حکام پر تنقید بڑھتی جا رہی ہے ۔4 جولائی کی تباہی کے بعد سے ٹیکساس میں کم از کم 129 افراد ہلاک اور 170 سے زیادہ لاپتہ ہوئے ہیں، واضح رہے کہ امریکی صدر نے ماضی میں وعدہ کیا تھا کہ وہ فیڈرل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی (FEMA) کو بند کر دیں گے ، تاہم وہ اب اس سلسلے میں خاموش ہیں، انھوں نے تجویز دی تھی کہ اس کی بجائے ایک بڑا وارننگ سسٹم قائم کیا جانا چاہیے ۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹیکساس کے عوام نے مشکل وقت میں مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا، ریاست میں عوام کا اتحاد اور متحرک انتظامیہ دیکھی، گورنر ایبٹ کی قیادت میں انتظامیہ متاثرین کی مدد کر رہی ہے ، متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے ہر ممکن مدد کی جائے گی۔دوسری طرف مقامی حکام اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں کہ اخراجات میں کمی کے منصوبے کی وجہ سے فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کا رسپانس ٹائم کو گھٹتا جا رہا ہے ، یاد رہے کہ ایجنسی کی نگرانی کرنے والی محکمہ لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے یہ اصول وضع کیا تھا کہ قدرتی آفات میں ایجنسی ان کی ذاتی منظوری کے بغیر ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ خرچ نہیں کر سکتی، چاہے نقصان کتنا ہی زیادہ کیوں نہ ہو۔ٹرمپ نے مسٹک کیمپ میں سیلاب میں بہنے والی لڑکیوں کے والدین سے بھی ملاقات کی، اور کہاکہ جیسا کہ ہم اس ناقابل تصور سانحے پر غمزدہ ہیں، ہمیں اس آگاہی سے تسلی ملتی ہے کہ خدا نے ان چھوٹی خوب صورت لڑکیوں کو جنت میں اپنی سکون پہنچانے والے بانہوں میں خوش آمدید کہا ہے ۔

چینی صدر سے ملاقات کیلئے ٹرمپ کا ممکنہ دورہ چین
واشنگٹن 12جولائی (یو این اآئی) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی اس سال ملاقات ہونے کے امکان زیادہ ہے ۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعے کو ملائیشیا کے کوالالمپور میں چینی ہم منصب سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں ںے صحافیوں سے امریکہ اور چین صدر کی ملاقات سے متلق بتایا ہے ۔مارکو روبیو نے گفتگو کو تعمیری اور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مثبت میٹنگ تھی اور بہت کام کرنا ہے ، امریکہ اور چین کے درمیان ممکنہ تعاون کے شعبے موجود ہیں, ہم دو بڑے ، طاقتور ملک ہیں، اور ہمیشہ ایسے مسائل ہوتے رہتے ہیں جن پر ہم متفق نہیں ہوتے ۔اس موقعے پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ چینی صدر سے ملاقات کیلئے امریکی صدر کے ممکنہ دورہ چین کا امکان ہے ، مشکلات بہت زیادہ ہیں لیکن دونوں فریق اسے حل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ آسیان کے علاقائی فورم کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی ملاقات ہوئی جس میں تجارت، سلامتی اور روس یوکرین جنگ میں چینی حمایت پر بات کی۔



Source link

Share This Article
Leave a Comment