Tue. Apr 7th, 2026

ٹرمپ کے پاس حکمت عملی ہی نہیں کہ وہ ایران جنگ کو ختم کیسے کریں گے کاملا ہیریس

news 1775591332 3140



news 1775591332 3140

(ویب ڈیسک)امریکا کی سابق نائب صدر کاملا ہیریس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران میں جنگی جرائم کرنے اور پوری تہذیب مٹانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

کاملا ہیریس نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ یہ دھمکیاں اس لیے دے رہے ہیں کیونکہ اپنی ہی وجہ سے تباہ کن جنگ شروع کی اور ٹرمپ کے پاس حکمت عملی ہی نہیں کہ وہ ایران جنگ کو ختم کیسے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مکروہ عمل ہے جسے امریکی عوام کی حمایت حاصل نہیں، ٹرمپ کی یہ لاپروائی امریکی فوجیوں کی زندگی غیرضروری طور پر خطرے میں ڈال رہی ہے اور عالمی سطح پر امریکا کا امیج بھی تباہ کررہی ہے۔ 

سابق امریکی نائب صدر نے کہا کہ اس کی وجہ سے امریکی شہری مہنگائی کے طوفان کا بھی شکار ہوگئے ہیں۔ 

کاملا ہیریس نے مطالبہ کیا کہ امریکی عوام کو اس کیخلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے اور اس غیرقانونی جنگ کی فنڈنگ کی مخالفت کریں۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *