پاکستانی پائلٹس کا انڈیا کو دیا گیا جواب جرات کی عملی مثال: چیف آف سٹاف چینی فضائیہ

uttu
3 Min Read


چین کی پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے چیف آف سٹاف نے پاکستان دورے کے دوران انڈیا کے خلاف تنازع میں پاکستانی فضائیہ کی کارکردگی کو سراہا اور کثیر الجہتی آپریشنز میں پاکستان سے سیکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق چینی فضائیہ کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گانگ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاکستان فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

بیان کے مطابق جنرل وانگ گینگ نے آپریشنل تیاریوں کی اعلیٰ پیشہ واریت اور پاکستانی فضائیہ کی جدید ترین صلاحیتوں کو سراہا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی فضائیہ کے ملٹی ڈومین آپریشنز کے ہموار انضمام سے خاص طور پر متاثر ہوئے۔ انہوں نے اسے جدید فضائی جنگ کی پہچان قرار دیا اور چینی فضائیہ کی ملٹی ڈومین آپریشنز میں پاکستانی فضائیہ کے جنگی تجربے سے سیکھنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

چینی فضائیہ کے چیف آف سٹاف نے انڈیا پاکستان حالیہ تنازع کے دوران پاکستان فضائیہ کی ’مثالی کارکردگی کو زبردست خراج تحسین‘ پیش کیا۔

انہوں نے ’ائیر چیف کی پرعزم قیادت میں پاکستانی پائلٹس کی جانب سے دیئے گئے فیصلہ کن اور نپے تلے جواب کی تعریف کی اور اسے بلا اشتعال جارحیت کے مقابلے میں درستگی، نظم و ضبط اور جرات کی مثال قرار دیا۔‘

پاکستان فضائیہ کے سربراہ نے ’دونوں فضائی افواج کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتے کا بھی اعادہ کیا اور تربیت، ٹیکنالوجی اور آپریشنل شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان فضائیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔‘

بیان کے مطابق یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان آزمودہ سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش ہے، جس میں دفاعی تعاون کو جدید تقاضوں کے مطابق آگے بڑھانے اور نئی ٹیکنالوجی کے اشتراک کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔





Source link

Share This Article
Leave a Comment