پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملیشیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ایشیا ہاکی کپ انڈر 18 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
چین کے شہر دازہو میں واقع نیشنل ہاکی ٹریننگ سینٹر میں جمعے کے روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ مقررہ وقت تک مقابلہ 3-3 گول سے برابر رہا، جس کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ پاکستان نے اعصاب شکن مرحلے میں 4-3 سے فتح حاصل کر کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔
پاکستان گروپ مرحلے میں ناقابلِ شکست رہا اور اپنی مستقل مزاجی اور شاندار کھیل سے ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔
پاکستان اب اتوار کو فائنل میں جاپان کا سامنا کرے گا۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
گروپ مرحلے میں شاندار کارکردگی
اس سے قبل گذشتہ ہفتے پاکستان کی سینیئر ٹیم نے بھی ملائشیا میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، تاہم فائنل میں اسے نیوزی لینڈ سے شکست ہو گئی تھی۔
اس میچ میں حسن شہباز نے 11ویں منٹ میں فیلڈ گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی، جس کے بعد علی حنزلہ نے 43ویں منٹ میں دوسرا گول کیا۔ چین کی جانب سے لن جیاشنگ نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے خسارہ کم کیا، تاہم پاکستان نے اپنی برتری قائم رکھتے ہوئے میچ اپنے نام کیا۔
فائنل اتوار کو پاکستان اور جاپان کے درمیان فائنل اتوار کے روز دازہو نیشنل ہاکی ٹریننگ سینٹر میں کھیلا جائے گا۔