پاکستان میں نابینا افراد کے لیے موسیقی کا روشن لمحہ

uttu
1 Min Read


پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعرات کو پاکستان فاؤنڈیشن فائٹنگ بلائنڈنس کے تحت ایک دلچسپ تقریب منعقد ہوئی، جس میں نابینا افراد پر مشتمل ملک کے ’پہلے‘ بلائنڈ آرکسٹرا نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔  

آرکسٹرا نے روایتی سازوں پر مہارت سے دھنیں بکھیر کر حاضرین کو حیرت میں ڈال دیا۔

اس موقعے پر موجود فاؤنڈیشن کے چیئرمین عبداللہ یوسف نے بتایا کہ یہ ملک کا پہلا بلائنڈ آرکسٹرا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ ’فیڈریشن کے اس اقدام کا مقصد نابینا افراد کو بااختیار بنانا، ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان کی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔ ‘

حاضرین نے پروگرام کو سراہتے ہوئے اسے امید، حوصلے اور ہم آہنگی کی ایک نئی مثال قرار دیا۔

آرکسٹرا میں شامل 12 سالہ فواد نے بتایا کہ انہیں موسیقی کا شوق بچپن سے تھا اور وہ گانا گانے کے علاوہ رباب بھی بجاتے ہیں۔

فواد آگے جا کر نابینا  بچوں کے لیے ایک میوزک اکیڈمی کھولنا چاہتے ہیں۔





Source link

Share This Article
Leave a Comment