Thu. Apr 23rd, 2026

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

news 1776932301 6374



news 1776932301 6374

(ویب ڈیسک)ایران جنگ کے پیش نظر تیل کی عالمی منڈیوں میں ہونے والی تبدیلیوں کے بعد چین نے پہلی بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کی ہے۔

چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے مطابق قیمت میں کمی سے ڈرائیوروں کو 92 آکٹین ​​پیٹرول کے 50 لیٹر کے ٹینک پر تقریباً 3 ڈالر کی بچت ہو گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ برقرار ہے،البتہ چین نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ بیجنگ نے ایران امریکہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کئی بار اضافہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتیں زمین بوس!صرافہ مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی

دوسری جانب امریکا اور ایران میں کوئی معاہدہ طے نہ پانے اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی صورت میں بڑھتی کشیدگی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر منفی اثرات مرتے ہوئے ہیں، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتی جارہی ہیں۔

 برینٹ کروڈ 3فیصد سے زائد اضافے سے 102 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے جب کہ ڈبلیوٹی آئی کروڈ 2.87 فیصد مہنگا ہو کر 94 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

 ابوظہبی عالمی بینچ مارک مربان کروڈ 4.88 فیصد بڑھ کر103 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے۔

 خبر ایجنسی رائٹرز کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ برقرار ہے۔

 عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں 3 ڈالر سے زائدکا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *