کینیا کے صدر کا مظاہرین کے پیرو ں میں گولی مارنے کا حکم – Siasat Daily

uttu
2 Min Read


نیروبی : 10جولائی ( ایجنسیز ) کینیا کے صدر ولیم روٹو نے مظاہرین کے پیروں میں گولی مارنے کا حکم دے دیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق کینیا کے صدر ولیم روٹو نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ لوگوں کے کاروبار کو نشانہ بنانے والے مظاہرین کے پیروں میں گولی مار دی جائے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جائیداد یا کاروبار کو جلانے والے شخص کی ٹانگ میں گولی مار دی جائے، اسے اسپتال لے جایا جائے اور پھر اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔کینیا کے صدر ولیم روٹو کا کہنا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ فائرنگ سے مظاہرین کی جان نہ جائے اور یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ ایسے افراد کی ٹانگیں ٹوٹ جائیں۔انہوں نے اپنے سیاسی حریفوں کو پْرتشدد مظاہروں کی سرپرستی کرنے سے بھی خبردار کیا۔اپنے خطاب میں صدر نے پولیس کی کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پر حملہ ملک کے خلاف اعلانِ جنگ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ کینیا پر دھمکیوں، دہشت گردی اور افراتفری کے ذریعے حکمرانی نہیں کی جاسکتی اور نہ ہوگی۔ صدر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعہ ممکن ہے نہ کہ احتجاج کے ذریعے۔ مخالفین 2027 کے عام انتخابات کا انتظار کریں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے گروپوں نے پولیس پر حکومت مخالف مظاہروں پر طاقت کا استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔رپورٹس کے مطابق ان مظاہروں میں پیر کو 31 افراد مارے گئے تھے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کینیا میں تاریخی جمہوریت حامی مارچ کے 35 برس مکمل ہونے پر مظاہرے کیے گئے تھے۔



Source link

Share This Article
Leave a Comment