ایران کی سرکاری فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پیزشکیان گزشتہ ماہ ایران پر اسرائیل کے ایک حملے کے دوران مبینہ طور پر معمولی زخمی ہوئے تھے۔
یہ ایجنسی جو پاسداران انقلاب کے قریب ہے، اس کا کہنا ہے کہ 16 جون کو چھ بموں نے تہران میں ایک خفیہ زیر زمین سہولت کے رسائی اور داخلے کے دونوں مقامات کو نشانہ بنایا جہاں پیزشکیان سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں شریک تھے۔
ایجنسی کے مطابق صدر کو ٹانگ میں چوٹیں آئی ہیں کیونکہ وہ اور دیگر ایمرجنسی شافٹ سے باہر جانے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
فارس کی رپورٹ کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔ اسرائیل نے اس رپورٹ پر عوامی سطح پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
12 روزہ جنگ کے دوران سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں شمال مغربی تہران میں ایک پہاڑی علاقے پر بار بار حملوں کو دکھایا گیا ہے۔
اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ جنگ کے چوتھے دن ہونے والے حملوں میں تہران میں ایک خفیہ زیر زمین تنصیب کو نشانہ بنایا گیا جہاں اس وقت ایران کے اعلیٰ رہنما موجود تھے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں نے تمام چھ داخلی اور خارجی راستوں اور وینٹیلیشن سسٹم کو بھی مسدود کردیا۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس سہولت کی بجلی بھی منقطع کر دی گئی تھی – لیکن پیزشکیان حفاظت تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔
سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بعد ایران کا اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ ہے۔
پچھلے ہفتے، پیزشکیان نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ انہیں قتل کرنے کی کوشش کر رہا ہے – اس دعوے کی تردید اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کی، جنہوں نے کہا کہ ’حکومت کی تبدیلی‘ جنگ کا مقصد نہیں تھا۔
ایرانی رہنما تسلیم کرتے ہیں کہ انہیں مکمل طور پر حیرت کا سامنا کرنا پڑا، اور حملے کے بعد کم از کم پہلے 24 گھنٹوں تک فیصلہ سازی مفتود رہی۔
اسرائیلی حکام نے اعتراف کیا کہ آیت اللہ خامنہ ای بھی ان کا نشانہ تھے – لیکن جب انہیں ایک محفوظ خفیہ مقام پر منتقل کیا گیا تو وہ بیرونی دنیا سے کافی حد تک منقطع ہو گئے تھے۔
اس بارے میں اب بھی بہت سے سوالات موجود ہیں کہ اسرائیل نے ایران کے اعلیٰ عہدیداروں اور کمانڈروں کے ٹھکانے کے بارے میں اہم انٹیلی جنس کیسے اکٹھی کیں۔