ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تقرریوں کیلیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

uttu
1 Min Read


ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تقریریوں کیلیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم جولائی کو ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم جولائی کو دوپہر 2 بجے طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ، پشاور، بلوچستان اوراسلام آباد ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تقرری پر غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ہر ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کیلئے تین سینئر ججز ناموں پر غور کیا جائے گا اور پھر متفقہ طور پر فیصلہ کر کے تقرریوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

 

 





Source link

Share This Article
Leave a Comment