یااللہ خیر 7-0شدت کا طاقتور زلزلہ

uttu
2 Min Read



news 1752477583 3278

( ویب ڈیسک )نڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

جی ایف زیڈ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق پیر کی صبح انڈونیشیا کے تانمبر جزائر (Tanimbar Islands) کے علاقے میں 7.0 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا۔

نیوز اے زیڈ نے خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے حوالے سے بتایا کہ زلزلہ 5 بج کر 49 منٹ پر آیا، جس کا مرکز زمین کی سطح سے دس کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:کاروبارنیٹ میٹرنگ ختم، بجلی فی یونٹ کتنےروپے کی؟نئی سولر پالیسی طے

یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کی گہرائی 65 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز سمندر میں تھا تاہم اب تک سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

حکام کی جانب سے ابھی تک کسی بڑے نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔





Source link

Share This Article
Leave a Comment