Sun. May 17th, 2026

یومِ نکبہ پر غزہ میں اسرائیلی حملے، 7 فلسطینی شہید – Siasat Daily

the siasat daily placeholder


غزہ سٹی ۔ 16 مئی (ایجنسیز) غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 7 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے، شہداء میں 3 خواتین اور 1 بچہ بھی شامل ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایک حملہ رہائشی عمارت پر جبکہ دوسرا ایک شہری گاڑی پر کیا گیا، حملوں کے بعد علاقہ میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق رہائشی عمارت پر کم از کم 4 میزائل داغے گئے۔ غزہ کی سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل نے بتایاہے کہ حملے کے وقت عمارت میں سیکڑوں افراد موجود تھے اور اسرائیل کی جانب سے کوئی پیشگی وارننگ نہیں دی گئی تھی، زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حماس کے عسکری ونگ کے اہم رہنما عزالدین الحداد کو نشانہ بنایا گیا تاہم حماس نے اس دعوے پر کوئی ردِعمل نہیں دیا۔ یہ حملے یومِ نکبہ کے موقع پر کیے گئے جس دن فلسطینی 1948ء میں لاکھوں فلسطینیوں کی بے دخلی کی یاد مناتے ہیں۔ غزہ میں جاری جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے مسلسل جاری ہیں اور گزشتہ چند ماہ میں سیکڑوں فلسطینی جان سے جا چکے ہیں۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *