Tue. May 12th, 2026

10 لاکھ سے زائد آمدنی والے اب گیس سبسیڈی کے حقدار نہیں ہوں گے – Siasat Daily

TOP 21 4


موبائیل پر موصول ہونے والے SMS کا 7 دن میں جواب دیں، ورنہ کٹ جائے گی سبسیڈی
حیدرآباد ۔12۔ مئی (سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے ایل پی جی گیس سبسیڈی کے حوالے سے ایک اہم اور سخت فیصلہ لیا ہے ۔ اب ان خاندانوں کو گیس سبسیڈی فراہم نہیں کی جائے گی جن کی سالانہ آمدنی 10 لاکھ روپئے سے زیادہ ہے ۔ اگرچہ کہ یہ قانون 2015 سے نافذ ہے لیکن پہلے یہ صارفین کی رضاکارانہ مرضی پر منحصر تھا ۔ اب انڈین آئیل ، بھارت پٹرولیم اور ہندوستان پٹرولیم جیسی کمپنیاں براہ راست محکمہ انکم ٹیکس سے ڈیٹا حاصل کر رہی ہیں ۔ پیان کارڈ کی بنیاد پر ان صارفین کی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں جن کی آمدنی حد سے تجاوز کرچکی ہے ۔ سبسیڈی کی اہلیت کیلئے صرف کنکشن ہولڈر ہی نہیں بلکہ ان کے شریک حیات (میاں/ بیوی) کی آمدنی بھی شامل کی جائے گی ۔ اگر دونوں میں سے کسی کی بھی آمدنی 10 لاکھ سے زیادہ ہے تو سبسیڈی روک دی جائے گی ۔ صارفین کو ان کے موبائیل نمبرس پر ایس ایم ایس کے ذریعہ نوٹس بھیجی جارہی ہیں ۔ اگر انہیں کوئی اعتراص ہے تو وہ اندرون 7 یوم جواب دیں۔ بصورت دیگر سبسیڈی خود بہ خود منسوخ کردی جائے گی ۔ حکومت نے واصح کیا ہے کہ یہ قوانین غریب و متوسط طبقہ کیلئے نہیں ہیں۔ پردھان منتری اجولا یوجنا کے تحت گیس کنکشن رکھنے والے صارفین کو پہلے کی طرح سبسیڈی ملتی رہے گی ۔ اگر آپ کی سالانہ آمدنی 10 لاکھ روپئے سے کم ہے اور پھر بھی آپ کو سبسیڈی ختم ہونے کا پیغام موصول ہوا ہے تو آپ فوری طور پر اپنی قریبی گیس ایجنسی سے رجوع کرسکتے ہیں یا متعلقہ پورٹل پر آن لائین شکایت درج کرواسکتے ہیں ۔ حکومت کا ماننا ہے کہ اس اقدام سے سرکاری خزانہ پر بوجھ کم ہوگا اور بچنے والی رقم دیگر فلاحی کاموں میں استعمال کی جاسکے گی ۔2/k/b/k



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *