(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شخص کی قسمت جاگ اٹھی۔
ایک پاکستانی تارک وطن جو 20 سال سے زیادہ عرصے سے اپنی اہلیہ کے ساتھ دبئی میں رہ رہا ہے نے ’بگ ٹکٹ‘ سے انعامی رقم جیت لی۔
60 سالہ سرفراز شیخ جو ایک تاجر ہیں وہ پچھلے پانچ سالوں سے بگ ٹکٹوں سے اپنی قسمت آزما رہے ہیں اور اس بار قرعہ ان کے نام نکلا ہے۔
انہوں نے حال ہی میں بگ ٹکٹ ڈرا سیریز 276 میں 75،000 درہم (58لاکھ)سے زائد پاکستانی روپے جیتے ہیں اور اب وہ انعامی رقم کے ساتھ بیوی کو چھٹی پر ملائیشیا لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے بگ ون مقابلہ کے بارے میں کہا کہ جب مجھے پتہ چلا کہ میں نے جیت لیا ہے ، تو یہ ایک ناقابل یقین احساس تھا جو واقعی دلچسپ اور غیر متوقع چیز ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیوی کے ساتھ چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے انعام کا کچھ حصہ استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:سب پکڑے جائیں گے ،موٹر سائیکل سواروں کیلئے اہم خبر