مسئلہ کشمیر کا حق ناگزیر بھارتی اقدامات سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیںاسحاق ڈار

uttu
3 Min Read



news 1750602531 3881

(24نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ بھارت گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیر پر غیر قانونی طور پر قابض ہے ، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حق ناگزیر ہے ،بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔

استنبول میں اوآئی سی میں مقبوضہ جموں وکشمیر رابطہ گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاکہ اجلاس میں شرکت پر سب کا شکر گزار ہوں ، کشمیری عوام کئی دہائیوں سے مظالم کا سامنا کررہے ہیں ،پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کی ،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں.

وزیر خارجہ کاکہناتھا کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام اپنے بنیادی حق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار دادیں موجود ہیں ، ان کاکہناتھا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کا بغیر تحقیقات کے پاکستان پر بے بنیاد الزام لگایا ،بھارت نے تحقیقات کی بجائے جارحیت کا راستہ اپنایا ، بھارت نے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا ، بھارتی جارحیت میں بے گناہ شہری ، خواتین اور شہری شہید ہوئے ، بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا ۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کی صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ، بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں ، بھارت گذشتہ کئی دہائیوں سے کشمیر پر غیر قانونی طور پر قابض ہے ، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حق ناگزیر ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے، کل سے مقدمات کی سماعت کرینگے





Source link

Share This Article
Leave a Comment