Sat. May 9th, 2026

ایرانی حملے کی مذمت، قطر کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے: سعودی عرب

385389 24422993


سعودی عرب نے پیر کی رات ایران کے قطر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے اور کہا کہ سعودی عرب قطر کی حمایت میں اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائے گا۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب ’ایران کی جانب سے برادر ملک قطر پر حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت اور مخالفت کرتا ہے۔ ‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’یہ حملہ بین الاقوامی قانون اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

’یہ اقدام کسی صورت قابل قبول نہیں اور کسی بھی حالت میں اس کا جواز نہیں۔‘

 

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’مملکت اس موقعے پر برادر ملک قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی اور اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کرتی ہے اور اپنے تمام تر وسائل برادر ملک قطر کی مدد کے لیے وقف کرنے کے عزم کا اظہار کرتی ہے، چاہے وہ کسی بھی نوعیت کے اقدامات ہوں۔‘





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *