قطر کی فضائی حدود محفوظ تمام ایرانی میزائل فضا میں تباہ: قطری وزارت خارجہ

uttu
2 Min Read



news 1750709466 6055

(24نیوز) قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے 7 میزائلوں کو قطر کے فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے فضا میں ہی تباہ کر دیا، ترجمان کے مطابق  ملک کی فضائی حدود اور سرزمین مکمل طور پر محفوظ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد تمام ضروری حفاظتی اقدامات فوری طور پر نافذ کر دیے گئے ہیں اور ملک میں صورتحال قابو میں ہے،انہوں نے بتایا کہ قطر میں تعلیمی اداروں کے امتحانات کو عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے تاہم زندگی تیزی سے معمول پر آ رہی ہے۔

 قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے فریقین سے اپیل کی کہ وہ کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں اور امن کے لیے مذاکرات کی میز پر آئیں، ان کا کہنا تھا کہ قطر نے ہمیشہ عالمی سطح پر تنازعات کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطر کا ثالثی کا کردار دنیا کے سامنے ہے  اور اسی عزم کی روشنی میں ہم اس حملے کو ایک غیر متوقع قدم تصور کرتے ہیں۔ 
 مصدقہ اطلاع تھی کہ العدید بیس پر حملہ ہوگا ہم نے فضائی حدود بند کی،میزائلوں کو العدید تک پہنچے سے پہلے ہی سمندر میں مار گرایا،ایران کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ 
 ترجمان نے مزید کہا کہ قطر کے اظہار یکجہتی پر برادر اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، وزیراعظم کے قطر، سعودی سفیروں سے ہنگامی رابطے
 





Source link

Share This Article
Leave a Comment