(ویب ڈیسک) بھارت نے ایران سے اپنے3؍ ہزار597طلبہ اور اسرائیل سے818 طلبہ کو 19؍ فلائٹس کے ذریعے واپس اپنے ملک بلا لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نےگزشتہ روز کہا کہ مغربی ایشیاء میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران4 ہزار،415 بھارتی طلبہ کو اپنے ملک واپس بلا لیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے پوسٹ میں لکھا کہ ’’ایران سے3؍ ہزار597طلبہ اور اسرائیل سے818 طلبہ کو 19مخصوص فلائٹس کے ذریعےبھارت واپس بلایا گیا ہے
یہ بھی پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی