Tue. Apr 7th, 2026

کانگریس پڈوچیری کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کیلئے پُرعزم – Siasat Daily

Leader of Opposition in the Lok Sabha and Congress leader Rahul Gandhi 8


بی جے پی پڈوچیری کو اڈانی کے حوالے کرنے کی خواہاں، کرائیکل پورٹ پہلے ہی اڈانی کے حوالے: راہول گاندھی
پڈوچیری، 6 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا میں قائد اپوزیشن اور کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے پیر کے روز کہا کہ ان کی پارٹی مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ پڈوچیری کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے لیے پُرعزم ہے ۔ آئندہ 9 اپریل کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس کی قیادت والے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کی حمایت میں لاسپیٹ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے افسوس ظاہر کیا کہ پڈوچیری عوام کے ذریعے نہیں بلکہ دہلی سے چلایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے مکمل ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کیا تھا، مگر اسے پورا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو پڈوچیری کو مکمل ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ موجودہ نظام میں لیفٹیننٹ گورنر کے ذریعہ حکومت چلائی جا رہی ہے اور مقامی قیادت کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ، جب کہ بلدیاتی انتخابات بھی نہیں کرائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی صنعتی اور ٹیکسٹائل صنعت کمزور پڑ چکی ہے کیونکہ سینکڑوں فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں اور بی جے پی پڈوچیری کو اڈانی کے حوالے کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کرائیکل پورٹ پہلے ہی اڈانی کو دیا جا چکا ہے اور ’’اڈانی الیکٹری سٹی پڈوچیری لمیٹڈ‘‘ کے قیام سے اندازہ ہوتا ہے کہ جلد ہی بجلی کا محکمہ بھی ان کے کنٹرول میں جا سکتا ہے۔ راہول گاندھی نے یہ بھی الزام لگایا کہ پڈوچیری میں بڑے پیمانے پر جعلی ادویات تیار کی جا رہی ہیں اور حکومت اس کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی، جو صرف بدعنوانی نہیں بلکہ ’’قتل کے ساتھبدعنوانی‘‘ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیکوں میں 30 فیصد کمیشن لیا جاتا ہے اور عوام کو ہر ٹول گیٹ پر ادائیگی کرنی پڑتی ہے ، جبکہ شراب لائسنس راج بھی کمیشن کا ذریعہ بن چکا ہے ۔ اسکولوں اور عبادت گاہوں کے قریب شراب کی دکانیں کھولی جا رہی ہیں اور متعدد شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ہے ۔ کانگریس کے وعدوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی بے روزگار نوجوانوں کو ماہانہ 2000 روپے دے گی، نجی شعبے میں 30 ہزار ملازمتیں پیدا کرے گی، خواتین کو بسوں میں مفت سفر فراہم کرے گی، سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد 40 سال تک بڑھائے گی اور ہر خاندان کو 20 لاکھ روپے تک کا ہیلتھ انشورنس دے گی۔E/K
انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد چھ ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے تاکہ نئی قیادت کو موقع مل سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کانگریس چاہتی ہے کہ پڈوچیری کے لوگ خود اپنی حکومت چلائیں، اسی لیے ریاست کا درجہ دینے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے ۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *