Tue. Apr 7th, 2026

ہندوستان ’’مون مشن‘‘ میں کامیابی حاصل کرنے والا دنیا کا پانچواں ملک – Siasat Daily

TOP 15 5


3 مرتبہ خلائی مشن کا اعزاز، امریکہ اور روس پہلے اور دوسرے نمبر پر
حیدرآباد 7 اپریل (سیاست نیوز) چاند پر پہونچ کر قدرتی کمالات پر ریسرچ کے مقصد سے دنیا کے چند مخصوص ممالک نے ’’مون مشن‘‘ کے تحت چاند تک رسائی حاصل کی۔ یوں تو مختلف ممالک نے چاند کو مسخر کرنے کے لئے خلائی مشن ترتیب دیا لیکن صرف 6 ممالک ایسے ہیں جن کا مون مشن کامیاب رہا۔ ہندوستان بھی اُن ممالک کی فہرست میں شامل ہے جس نے چاند تک رسائی حاصل کی اور چندرائن مشن 1 اور 2 کے ذریعہ چاند سے متعلق اہم معلومات سے دنیا کو واقف کرایا۔ مون مشن کے معاملہ میں امریکہ 44 پروازوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ روس نے 23 مرتبہ چاند تک رسائی حاصل کی۔ چین 10 پروازوں کے ذریعہ تیسرے نمبر پر ہے۔ جاپان نے 6 مرتبہ چاند پر قدرتی کمالات کی جانچ کی ہے جبکہ ہندوستان 3 مرتبہ چاند تک رسائی حاصل کرچکا ہے۔ یوروپی یونین نے 2 خلائی مشن چاند تک روانہ کئے۔ ہندوستان کے 3 مون مشن سائنسدانوں کی نظر میں کامیاب اور نیم کامیاب زمرہ میں شامل کئے گئے ہیں۔ چندرائن 3 کے ذریعہ ہندوستان چاند پر قدم رکھنے والا پانچواں ملک بن چکا ہے۔ چندرائن 1 اور چندرائن 2 کے ذریعہ ہندوستان کے خلائی سائنسدانوں کے غیر معمولی ریسرچ کے ذریعہ دنیا کو کئی عجائبات سے واقف کرایا۔ خلائی تحقیق کے شعبہ میں ہندوستان کی تیز رفتار ترقی سے اُمید کی جارہی ہے کہ مستقبل میں ہندوستان اُن ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا جنھوں نے سورج کے بارے میں تحقیق کا آغاز کیا ہے۔ دنیا کو چاند کو مسخر کرنے کا بھلے ہی دعویٰ کرلے لیکن اُس میں مخفی قدرتی کمالات کو مکمل طور پر حاصل کرنے کا کوئی بھی متحمل نہیں ہوسکتا۔1؍A/b/V



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *