Fri. Apr 17th, 2026

ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو آبنائے ایران قرار دے دیا

news 1776452834 4921



news 1776452834 4921

(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے متعلق اپنے بیان میں نیا تنازع کھڑا کردیا ہے، جس میں انہوں نے اس اہم عالمی آبی گزرگاہ کو “آبنائے ایران” قرار دے دیا ہے۔

ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے ابھی ابھی آبنائے ایران کھولنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر سیاسی اور سفارتی حلقوں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمزدنیا کی سب سے اہم تیل ترسیلی گزرگاہوں میں سے ایک ہے، جہاں سے عالمی توانائی کا بڑا حصہ گزرتا ہے اس حساس علاقے کے حوالے سے بیانات اکثر عالمی منڈی اور سفارتی تعلقات پراثرانداز ہوتے ہیں۔

ٹرمپ کے اس بیان کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے ردعمل سامنے آنا شروع ہو گیا ہے جبکہ ماہرین اسے سیاسی بیان بازی اور خطے میں جاری کشیدگی سے جوڑ رہے ہیں۔
 





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *