
(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے مذاکرات کی تیاری کو حتمی شکل دی جا رہی ہے لیکن دوسری طرف ایران نے آبنائے ہرمز بند کر دی ہے اور امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی سمندر میں ناکہ بندی جاری رکھے ہوئے ہے۔ امریکہ نے ناکہ بندی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ناکہ بندی ایران کو ہتھاروں کی ترسیل روکنے کیلئے
امریکہ کی سنٹرل کمانڈ (سینٹ کوم) نے ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں پر اپنی بحری ناکہ بندی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، سینت کوم نے بتایا کہ جنگی جہاز یو ایس ایس کینبرا بحیرہ عرب میں گشت کر رہا ہے اور اب تک ایران سے آنے والے 23 بحری جہازوں کو واپس موڑ دیا گیا ہے۔سینٹ کوم کے مطابق امریکی جنگی جہاز ہر جہاز کی کڑی نگرانی کررہے ہیں۔
سینٹ کوم نے پہلی مرتبہ یہ کہا کہ ایران تک ہتھیاروں کی رسائی ہر صورت میں روکی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائےہرمز بندکرکے ‘ایران تھوڑا پیارا (کیوٹ)ہو گیا’؛ٹرمپ مذاکرات کی کامیابی کیلئے بدستور پرامید
