Wed. Apr 22nd, 2026

خوشخبری!مسجد الحرام میں زائرین کیلئےجدید سہولت متعارف

news 1776842447 5398



news 1776842447 5398

(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کی دیکھ بھال کے امور کی جنرل اتھارٹی نے مسجد الحرام میں زائرین کی سہولت کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل سروس متعارف کرائی ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل سروس کے ذریعے زائرین صحن مطاف اور مسعی میں ازدحام کی صورتحال سے فوری طور پر آگاہ ہو سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں مقامات میں رش کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے عمرہ زائرین کو یہ تعین کرنے کی سہولت ہو گی کہ وہ طواف اور سعی کے لیے وقت اور موزوں راستے کا انتخاب کریں۔

اتھارٹی کے مطابق ڈیجیٹل سروس رنگوں کے آسان اشارے کے ذریعے ازدحام کی مانیٹرنگ میں مدد دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کو کسی بھی مہم جوئی کا فوری ، موثر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا:عطاء اللہ تارڑ

اس سے نہ صرف مسجد الحرام میں ازدحام کو کنٹرول کیا جاسکے گا بلکہ عمرہ زائرین کو بھی موزوں وقت اور راستوں کا تعین کرنے میں سہولت ہوگی۔

مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ڈیجیٹل خدمات متعارف کرائی جارہی ہیں، تاکہ زائرین کو بہتر اور معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *